ڈیفنس میں دیور نے بھابھی، گارڈن ٹاؤن میں خاوند نے بیوی کو تشددکا نشانہ بنا ڈالا
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس بی کے علاقے میں دیور نے بھابھی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا پولیس نے 15 کی کال پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا بتایا گیا ہے کہ ڈیفنس بی میں دیور نے بھابھی صوبیہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا پولیس کے مطابق ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدائیت پر ڈیفنس بی پولیس نے 15 کی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئیملزم طلال عباس کوگرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا تھانہ گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں خاتون کو خاوند نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالاتفصیلات کے مطابق خاتون نے خاوند کے خلاف پولیس کو درخواست دی تاہم مقدمہ درج نہ ہوا،خاتون نیئرسلطانہ کے چہر ے اور جسم پر تشدد کے نشانا ت موجود ہیں۔خاتون نے بتایاکہ سات روز گزرنے کیباوجود پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیاخاتون نے اپنے بیان میں بتایا کہ حسن علی منصور نے دوسری شادی کی ہوئی ہے۔حسن علی منصور کی ہوائی فا ئرنگ کرتے ہوئے فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔