ایس ایچ او سول لائنز انسپکٹر لیاقت علی کو جنرل ڈیوٹی پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا حکم دیا ، 2چوکی انچارج بھی بدل دئیے
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے رات گئے 10تھانوں کے ایس ایچ اوزاور2 چوکی انچارج تبدیل کر دیئے بتایا گیا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے رات گئے 10تھانوں کے ایس ایچ اوزاور2 چوکی انچارج تبدیل کر دیئے ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے مطابق سب انسپکٹر محمد ندیم ایس ایچ او سول لائنز تعینات سب انسپکٹر محمد اسد اقبال کوایس ایچ اوسندر تعینات ایس ایچ او سول لائنز انسپکٹر لیاقت علی کو جنرل ڈیوٹی پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا حکم دیا سب انسپکٹر داؤد خالد کوایس ایچ او ستوکتلہ تعینات ایس ایچ او ستوکتلہ ہاشم افتخار بھٹی کو جنرل ڈیوٹی پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا حکم دیا جنرل ڈیوٹی گرین ٹاؤن سے سب انسپکٹر افضال رؤف ایس ایچ او فیصل ٹاؤن تعینات جنرل ڈیوٹی غالب مارکیٹ سے سب انسپکٹر خرم شہزاد ایس ایچ او ڈیفنس اے تعینات کر دیاانچارج چوکی جوزف کالونی سب انسپکٹر علی حسن ایس ایچ او ڈیفنس بی تعینات انسپکٹر محمد رضا ایس ایچ او ڈیفنس سی تعینات انچارج چوکی جیا بگا سب انسپکٹر عمران نواز ایس ایچ او برکی تعینات پیروی آفیسر ٹاؤن شپ سے سب انسپکٹر امیش علی انچارج چوکی جیا بگا تعینات بیٹ آفیسر ہنجروال سے سب انسپکٹر محمد اعظم انچارج چوکی جوزف کالونی تعینات کر دیا گیا۔