اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری، ڈکیتی قتل،گھروں میں ڈکیتی شامل
یونٹ کو سی ٹی ڈی کی طرز پر بنایا جا رہا ،کچھ ٹی او آرز طے ہونا باقی :حکام
لاہور ( کرائم رپورٹر )پنجاب پولیس میں سی ٹی ڈی کی طرز پر بننے والے نئے محکمہ کا نام اور ٹی او آر ز فائنل کر لیے گئے ہیں۔نئے یونٹ کا نام سی سی ڈی یونٹ ہو گا،جبکہ سی سی یونٹ 17 سنگین جرائم کے کے کیسز کی تفتیش کرے گا۔17 سنگین جرائم میں قبضہ مافیا بھی شامل کر لیا گیا۔آئی جی پنجاب کی سر براہی میں ہونے والے اجلاس میں نام اور ٹی او اورز فائنل کئے گئے ہیں۔سی سی ڈی یونٹ 17 سنگین جرائم کے مقدمات کے مقدمات کے کیسز کی تفتیش کرے گا۔ان کیسز میں اغوابرائے تاوان، بھتہ خوری،ڈکیتی، ڈکیتی قتل،گھروں میں ڈکیتی کی بڑی وارداتیں،ڈکیتی خواتین کیساتھ ہونے والے ریپ،کار ڈکیتی، آرگنائزڈ ڈکیت گینگ،منشیات ،معصوم بچیوں کیساتھ زیادتی،بڑے قبضہ گروپ اور بین الصوبائی گینگ سمیت دیگر شامل ہے۔ان تمام 17 کیسز کی تفتیش سی سی ڈی یونٹ کرے گا ،ملزمان بھی سی سی ڈی یونٹ پکڑے گا اور مقدمات کے چالان بھی عدالتوں میں بھجوائے گا۔سی سی ڈی کا کام ڈیٹا اینلسز اور دیگر صوبوں کی لا اینڈ آرڈر فورسز کیساتھ ملکر سنگین جرائم کے ملزمان کو پکڑنا بھی شامل ہے۔اس حوالے سے کچھ ٹی او رز ابھی طے ہونے باقی ہیں۔جسکو شامل کر کے اسکو مکمل کیا جائے گا۔