پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 2,700 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق، فی تولہ سونا اب 4 لاکھ 53 ہزار 562 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 2,315 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 88 ہزار 856 روپے تک پہنچ گیا ہے۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 27 ڈالر بڑھ کر 4,312 ڈالر ہو گیا ہے۔