لاہور ( خصوصی رپورٹ) ریلویز ہیڈکوارٹر نے 11ٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ کے لیے کھلی نیلامی کا عمل شروع کیا تاہم صرف تین ٹرینوں کے لیے بولی موصول ہوئی۔تین ٹرینوں کی اوپن نیلامی میں مجموعی طور پر 1ارب 16کروڑ 80لاکھ 20 ہزار روپے کی بولی دی گئی۔ پرائیویٹ فرم این سی ایس نے ریلوے بینچ مارک سے زائد بولی دیکر تینوں ٹرینیں حاصل کیں۔پرائیویٹ فرم نے میانوالی ایکسپریس، بدر ایکسپریس اور غوری ایکسپریس کے لیے کامیاب بولی دی۔ بولی کی تفصیل کے مطابق میانوالی ایکسپریس 54کروڑ 20لاکھ 10ہزار روپے،بدر ایکسپریس 31کروڑ 30لاکھ 5ہزار روپے جبکہ غوری ایکسپریس 31کروڑ 30 لاکھ 5 ہزار روپے لگائی گئی۔نیلام ہونے والی ٹرینوں کی حتمی منظوری ریلوے کے اعلی حکام دیں گے۔