حکومت مستقبل میں بجلی خریدنے کا ارادہ نہیں رکھتی:اوئیس لغاری

حکومت مستقبل میں بجلی خریدنے کا ارادہ نہیں رکھتی:اوئیس لغاری

پاکستان کے وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومت مستقبل میں بجلی خریدنے کی پالیسی میں تبدیلی لائے گی اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے عمل میں ترقیاتی شراکت دار تکنیکی مدد فراہم کر سکتے ہیں۔

انہوں نے برٹش ہائی کمیشن کے ڈیولپمنٹ ڈائریکٹر سے ملاقات کے دوران پاور ڈویژن میں کی جانے والی اصلاحات کا جائزہ پیش کیا۔ اس ملاقات میں برٹش ہائی کمیشن کے ڈیولپمنٹ ڈائریکٹر نے توانائی کے شعبے میں گورننس کو بہتر بنانے کے لیے مدد کی پیشکش کی، کیونکہ توانائی کا شعبہ ملکی معیشت کی کامیابی اور استحکام کے لیے نہایت اہم ہے۔اویس لغاری نے پاکستان کی توانائی کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی 55 فیصد توانائی صاف توانائی کے ذرائع سے حاصل کی جاتی ہے، اور حکومت ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔

 اس پالیسی کے تحت کم آمدنی والے طبقوں کے لیے الیکٹرک گاڑیاں سستی اور مؤثر بنائی جائیں گی۔وزیر توانائی نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز اور بیٹری تبدیل کرنے کے اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے، جنہیں سستی بجلی فراہم کی جائے گی، اور ترقیاتی شراکت دار ان منصوبوں میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ یہ اقدامات پاکستان میں صاف توانائی کو فروغ دینے اور معیشت کو استحکام دینے میں مددگار ثابت ہوں گے۔