یونیورسٹی کے قریب ملزم سے آئس برآمد

 لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں 6 کارروائیاں کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے15 کروڑ سے زائد مالیت کی 2705.75 کلو گرام منشیات برآمد کر لیں ترجمان اے این ایف کے مطابق ملتان میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 750 گرام آئس برآمد ہوئی گرفتار ملزم کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا  اعتراف کیالاہور ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافر سے 2 کلو آئس برآمد ہوئی بلوچستان میں پشین کے پہاڑی علاقے سے 2600 کلو چرس برآمد ہوئی بلوچستان میں چمن کے پہاڑی علاقے میں اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 76 کلو ہیروئن برآمد کی گئی مکرانی پاڑہ حیدرآباد میں ریلوے پھاٹک کے قریب سے 19 کلو چرس برآمد ہوئی بلوچستان میں کیچ کے علاقے تربت میں ہوٹل کے قریب لاوارث موٹر سائیکل سے 3 کلو ہیروئن اور 5 کلو چرس برآمد کی گئی گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔