پاکستان میں سرمایہ کاری پر چین کے سیکیورٹی تحفظات:عظمی بخاری

 پاکستان میں سرمایہ کاری پر چین کے سیکیورٹی تحفظات:عظمی بخاری

وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ چین کو پاکستان میں سرمایہ کاری پر سیکیورٹی تحفظات ہیں۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چین کے دورے کے دوران جنکو کمپنی کو سولر پلانٹ لگانے کی دعوت دی تھی، تاہم چین کے سیکیورٹی تحفظات کے باعث مریم نواز نے یقین دہانی کروائی کہ پنجاب میں سیکیورٹی کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔عظمی بخاری نے یہ بھی کہا کہ 700 بسوں کو چین سے منگوانا مشکل ہے، لیکن حکومت یہ چاہتی ہے کہ بسوں کی مینوفیکچرنگ پاکستان میں ہی کی جائے۔ اس کے علاوہ، مریم نواز نے 60 سے زائد چینی کمپنیوں سے بات کی ہے، جنہوں نے پاکستان میں کام شروع کرنے کی رضامندی ظاہر کی ہے۔

وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے اور فساد کنٹرول ہونے پر معاملات مزید بہتر ہوں گے۔ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس کوئی قابلِ ذکر موقف نہیں ہے۔ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ ان میں سے آدھی تنخواہ ٹیکس کی مد میں چلی جائے گی، اور یہ ضروری ہے کیونکہ اکثر ارکان اسمبلی کے پاس سورس آف انکم نہیں ہوتا۔