اکیل بیک جاپاروف کو دوسرے عہدے پر منتقلی کی وجہ سے موجودہ عہدے سے برطرف کیا گیا
بشکک(آن لائن)کرغزستان کے صدر صدیر جاپاروف نے وزیرِ اعظم اکیل بیک جاپاروف کو برطرف کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدارتی ویب سائٹ پر انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اکیل بیک جاپاروف کو دوسرے عہدے پر منتقلی کی وجہ سے ان کے موجودہ عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔اکیل بیک جاپاروف 2021 سے وزیرِ اعظم کے عہدے پر فائز تھے۔