قطری وفد دمشق پہنچ گیا ،سفارت خانے کی بحالی کے لئے اقدامات کرے گا: وزارت خارجہ
دمشق (آئی این پی )قطر کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ شام کے حالات کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ سفارت خانہ دوبارہ کھول دیاجائے۔غیرملکی خبر رساںادارے کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ قطر کی جانب سے ایک وفد دمشق پہنچ گیا ہے تاکہ شام میں سفارت خانے کی بحالی کے لیے راستہ بنایا جائے۔