3 افراد کی لاشیں برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور کے مختلف علاقوں سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ ایدھی ترجمان کے مطابق باغبانپورہ میں 65 سالہ شخص حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت 65 سالہ محمد اسلم ولد خوشی محمد کے نام سے ہوئی۔ ہربنس پورہ میں نہر کنارے سے 45 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی، متوفی بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے ۔قلعہ گجر سنگھ وکٹوریا پارک کے قریب بھی 45 سالہ نامعلوم شخص نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوگیا، پولیس نے تینوں لاشیں مردہ خانے منتقل کر دیں۔