لڑکی سے ڈکیتی کا واقعہ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پولیس کو 8 گھنٹے کی مہلت دے دی

لڑکی سے ڈکیتی کا واقعہ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پولیس کو 8 گھنٹے کی مہلت دے دی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نواب ٹاؤن میں سکوٹی سوار لڑکی سے ڈکیتی کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بیٹی کے ساتھ اس طرح کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کا تحفظ حکومت کی “ریڈ لائن” ہے اور اس حوالے سے ہر صورت ذمہ داری پوری کی جائے گی۔حکومتی ہدایت کے مطابق لاہور پولیس کو ملزم کی گرفتاری کے لیے 8 گھنٹے کی مہلت دی گئی ہے، جبکہ واقعے کی تفتیش کو تیز کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے ملزم کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔