جعفر ایکسپریس حملہ: ہلاک دہشتگردوں کی ڈی این اے سیمپلنگ کرلی گئی

    کوئٹہ (خصوصی رپورٹ)جعفر ایکسپریس حملہ کیس میں ہلاک کیے گئے 23حملہ آوروں کی ڈی این اے سیمپلنگ کرلی گئی۔سی ٹی ڈی کے مطابق کسی بھی فیملی ممبر کی جانب سے ابھی تک رابطہ نہیں کیا گیا، ڈی این اے سیمپلنگ کا مقصد یہ ہے کہ اگر کوئی فیملی رابطہ کرے تو ان کی شناخت ممکن ہوسکے۔