گلف کوآپریشن کونسل انسداد منشیات کانفرنس کا انعقاد

لاہور(کرائم رپورٹر)اسلام آباد میں پاکستان گلف کوآپریشن کونسل انسداد منشیات کانفرنس کا انعقاد کیا گیاپاکستان کی میزبانی میں منعقدہ پْر وقار تقریب میں جی سی سی ممالک کے اعلیٰ سطحی افراد نے شرکت کی ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید نے اپنے خطاب میں معزز مہمانوں کو خوش آمدیدکہا وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے افتتاحی خطاب میں ، منشیات کے خلاف علاقائی اتحاد کی ضرورت پر زور دیاممبر ملکوں کی پریزنٹیشنز میں مشترکہ چیلنجز اور حاصل کردہ کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا۔تقریب کے دوران انٹیلی جنس شیئرنگ اور بارڈر کوآرڈینیشن پر بھی تبادلہ خیال ہواماہرین کی مشترکہ تحقیقات اور عوامی آگاہی کی مہمات پر تجاویزبھی پیش کی گئیں پاک جی سی سی فورم میں منشیات اسمگلنگ روکنے کے لیے عملی منصوبہ بندی پر زور دینے کا اعادہ بھی کیا گیا۔تقریب، علاقائی تعاون کے عزم اور مشترکہ حکمت عملی کے ساتھ منعقدکی گئی ہے