عریبین گلف کپ: یو اے ای اور سعودی عرب میں فائنل آج ہوگا

دونوں ٹیموں نے سنسنی خیز سیمی فائنلز جیت کر فائنل میں جگہ بنائی ،یو اے ای نے آخری بار 2013جبکہ سعودی عرب نے 2004 میں یہ ٹرافی اپنے نام کی تھی
جدہ (سپورٹس ڈیسک) عریبین گلف کپ 27کے فائنل میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات آج مدمقابل ہوں گے۔ دونوں ٹیموں نے ہفتے کو جدہ میں سنسنی خیز سیمی فائنلز جیت کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔متحدہ عرب امارات نے عمان کو 1-0 سے شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں سعودی عرب اور قطر کا میچ 120 منٹ تک بغیر کسی گول کے برابر رہا جس کے بعد پنالٹی شوٹ آئوٹ میں سعودی عرب نے قطر کو 3-2سے شکست دی۔ فائنل آج جدہ کے کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی کے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں طویل عرصے بعد گلف کپ کا ٹائٹل جیتنے کی کوشش کریں گی جبکہ یو اے ای نے آخری بار 2013 جبکہ سعودی عرب نے 2004 میں یہ ٹرافی اپنے نام کی تھی۔