موٹر سائیکل سوار نے خاتون کی جان لے لی

 اچھرہ فیروز پور روڈ پر30 سالہ خاتون سڑک عبور کرتے زخمی ہوگئی،ہسپتال میں دم توڑ گئی ،موٹرسائیکل فرار 
لاہور(کرائم رپورٹر)اچھرہ کے علاقے میں تیز رفتار موٹر سائیکل نے ٹکر مار کر 30سالہ خاتون کو ہلاک کر دیا بتاتا گیا ہے کہ اچھرہ فیروز پور روڈ پر30 سالہ خاتون سڑک عبور کر رہی تھی کہ اس دوران تیز رفتار موٹر سائیکل نے ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیاپولیس کے مطابق 30 سالہ خاتون کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خاتون دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گئی۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔