’’ مریم نواز سب کی ماں،مجھے بھی تحفظ فراہم کیا جائے‘‘

ملک ریاض کے بھتیجے اسامہ مجھے دوستی کرنے کے لیے دھمکیاں دیتاہے،ماہم جبین کاویڈیو بیان
لاہور(کرائم رپورٹر)لیگی ایم پی اے کے بھتیجے کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی لڑکی کا ویڈیو بیان منظر عام پر آگیا۔متاثرہ لڑکی ماہم جبین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نوٹس لینے کی اپیل کردی۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ مریم نواز سب کی ماں ہیں مجھے بھی تحفظ فراہم کیا جائے۔ ملک ریاض کے بھتیجے ملک اسامہ نے مجھے قتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔ملزم کے خلاف تھانہ شاہدرہ ٹائون میں مقدمہ درج ہے ،ملزم مجھے دوستی کرنے لیے دھمکیاں دیتا ہے۔