لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ اوقاف کی اراضی واگزار کرانے کے کیس میں ریونیو ریکارڈ کی فائل طلب کرکے سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کردی۔ سیکرٹری اوقاف اورچیف ایڈمنسٹریٹرز کی درخواست پرجسٹس فاروق حیدر کے روبرو سماعت پر ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران پیش ہوئے۔ عدالت نیاستفسار کیا کہ کیا یہ معاملہ سول کورٹ میں زیرالتواہے؟ وکیل نے بتایا سول کورٹ میں کیسز زیرِسماعت ہیں ،جسٹس فاروق حیدرنے ریمارکس دیئے کہ ہائیکورٹ سول کورٹ کا آرڈر پہلے ہی معطل کرچکی ہے۔ اینٹی کرپشن کا مقدمہ الگ نوعیت کا ہے اوراس کیس سے کوئی تعلق نہیں۔عدالت نے ڈی آئی جی سیاستفسارکیا اگرمحکمہ اوقاف اراضی واگزار کرانے کیلئے پولیس سے مدد طلب کرے تو کیا اقدام ہوگا؟ ڈی آئی جی نے کہا پولیس مکمل تعاون کریگی۔