متنازعہ پوسٹ شیئر کرنے کے کیس میں عدالت نے فلک جاوید کی ضمانت منظور

متنازعہ پوسٹ شیئر کرنے کے کیس میں عدالت نے فلک جاوید کی ضمانت منظور

ایڈیشنل سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ احمد نے فلک جاوید کی درخواست ضمانت منظور کی اور انہیں ایک لاکھ روپے کے ضمانت نامے جمع کروانے کا حکم دیا۔

 فلک جاوید پہلے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں تھے۔عدالت میں فلک جاوید کی نمائندگی عبدالمعروف ایڈووکیٹ نے کی۔ فلک جاوید کو ریاستی ادارے کے خلاف پوسٹ کرنے کے الزام میں 14 روز کے لیے جیل بھیجا گیا تھا۔