لاہور: رمیز راجہ کا طنزیہ جملہ بابر اعظم سے متعلق وائرل

لاہور: رمیز راجہ کا طنزیہ جملہ بابر اعظم سے متعلق وائرل

ویب ڈیسک کے مطابق، سابق چیئرمین پی سی بی اور کمنٹیٹر رمیز راجہ ایک نئے تنازع کا شکار ہو گئے ہیں، جب انہوں نے بابر اعظم سے متعلق ایک طنزیہ جملہ لائیو براڈکاسٹ کے دوران کہا، جو بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

یہ واقعہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان لاہور میں پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز پیش آیا۔49ویں اوور کی پہلی گیند پر بابر اعظم، جو صرف ایک رن پر کھیل رہے تھے، سنورن متھوسامی کی گیند پر کیچ آؤٹ قرار دیے گئے اور فوراً ڈی آر ایس لے لیا۔اس موقع پر رمیز راجہ کی آواز مائیک پر سنی گئی:"یہ آؤٹ ہے، اب ڈرامہ کرے گا۔"اگرچہ یہ جملہ براہِ راست کمنٹری فیڈ کا حصہ نہیں تھا، لیکن قریبی مائیکروفونز پر ریکارڈ ہو گیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔بعدازاں ری پلے میں واضح ہوا کہ گیند بیٹ سے نہیں لگی تھی اور امپائر کا فیصلہ تبدیل کر دیا گیا۔
مداحوں کی رائے:

بابر اعظم کے مداحوں نے رمیز راجہ کے اس جملے کو غیر پیشہ ورانہ قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی۔ایک صارف نے لکھا:"اگر درست آؤٹ ہوتا تو وہ کیوں ڈرامہ کرتے؟"