230ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں
لاہور(کرائم رپورٹر)ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1340ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 687افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔912معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (76فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 883ڈرائیوز،87کم عمرڈرائیور،555مسافراور167پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ230ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت298متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد99حادثات میں 115متاثرین کے ساتھ دوسر ے،گوجرانوالہ 79حادثات میں 93متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1605متاثرین میں 1300مرد اور305خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 360فراد کی اوسط عمر18سال سے کم789افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ456زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1372موٹرسائیکلز،100آٹورکشے،127کاریں،33وین،13مسافر بسیں،24ٹرک
اور127دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔