تیل کی عالمی قیمتیں ایک بار پھر گر گئیں

لندن (آئی این پی ) عالمی منڈی میں بدھ کے روز    برینٹ آئل کی قیمت 62 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی، جبکہ امریکی تیل (ڈبلیو ٹی آئی )کی قیمت بھی 58 ڈالر فی بیرل تک گر گئی ۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق  یہ دونوں قیمتیں پچھلے پانچ مہینے کی سب سے کم سطح پر ہیں۔عالمی توانائی ایجنسی نے کہا ہے کہ اگلے سال یعنی 2026 میں دنیا میں روزانہ تقریبا 40 لاکھ بیرل تیل ضرورت سے زیادہ تیار ہوگا، کیونکہ تیل پیدا کرنے والے ممالک پیداوار بڑھا رہے ہیں، لیکن لوگ اور کمپنیاں اتنا تیل خرید نہیں رہیں