عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں

 نیویارک(آئی این پی )عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں، امریکی تیل کے نرخ 2 فیصد کمی سے 60 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد 2 فیصد کمی ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت 2 فیصد کمی کے بعد 60 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔  برینٹ کروڈ آئل کی قیمت بھی 2 فیصد کمی کے بعد 63.39 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے