پولیس گردی،ملزم پر تشدد

لاہور(کرائم رپورٹر)آرگنائزڈ کرائم یونٹ سٹی کوتوالی میں زیر حراست ملزم کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے کی آڈیو منظر عام پر آگئی پولیس نے او سی یو سٹی کوتوالی کے ایڈمن افسر کی مدعیت میں اے ایس آئی کے خلاف تھانہ نولکھا میں مقدمہ درج کرلیا ذرائع کے مطابق آرگنائزڈ کرائم یونٹ سٹی کوتوالی میں زیر حراست ملزم کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے کی آڈیو منظر عام پر آگئی پولیس نے او سی یو سٹی کوتوالی کے ایڈمن افسرانسپکٹر اعظم علی کی مدعیت میں اے ایس آئی کامران ٹپیو کے خلاف تھانہ نولکھا میں مقدمہ درج کرلیا ذرائع کے مطابق اے ایس آئی کامران نے راجگڑھ سے عثمان نامی نوجوان کو حراست میں لیا تھا،اے ایس آئی نوجوان کو حراست میں لینے کی معقول وجہ بیان نہ کرسکا، پولیس ذرائع کے مطابق زیرحراست ملزم کی بہن نے وجہ جاننے کے لیے فون کیا تھا،پولیس اہلکار فون پر ملزم کو تشدد کا نشانہ بنانے کی آوازیں سنواتا رہا،