عدالت نے پی ٹی آئی رہنما طاہر اقبال کی نظر بندی کالعدم قراردیدی، فوری رہا کرنے کا حکم
لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما طاہر اقبال کی نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ جسٹس امجد رفیق نے طاہر اقبال کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔وکیل درخواست گزارنے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم کے باوجود طاہر اقبال کو وہاڑی سے میانوالی جیل میں شفٹ کیا گیا۔عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ عدالت نے نظر بندی کے قانون