لاہورہائیکورٹ نے نظربندی قانون کاسیکشن 3معطل کردیا

عدالت نے پنجاب حکومت کو 5 دسمبر تک کسی بھی قسم کے نظر بندی کے احکامات جاری کرنے سے روکدیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے نظر بندیوں کے احکامات کی قانونی حیثیت کیخلاف درخواست پرتحریری فیصلہ جاری کردیا۔اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر جاری ہونیوالے 3صفحات پر مشتمل فیصلے میں عدالت نے سیکشن 3پنجاب نظربندی قانون مجریہ آرڈر 1960 کومعطل کرکے اس پر عملدرآمد روک دیا،عدالت نے پنجاب حکومت کو 5 دسمبر تک کسی بھی قسم کے نظر بندی کے احکامات جاری کرنے سے روک دیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاءکو نظر بندی کے سیکشن 3 کی قانونی حیثیت پر دلائل دینے کی ہدایت کردی۔ اظہر صدیق نے موقف اپنایا کہ حکومت نظر بندی کے احکامات کو سیاسی بنیادوں پر استعمال کرتی ہے ، آئین کے آرٹیکل دس اے کے تحت نظر بندیوں کے قانون میں تبدیلی ہونی چاہیے۔