لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب میں نرسنگ کا نیا "کمپاس" نصاب متعارف کر ادیا گیا، کلچرل کمپی ٹینسی سمیت 200 سکلز کو شامل کرلیا گیا۔کلینیکل کریڈٹ آورز دگنے، طلبہ ہفتے میں تین دن کلاس روم، تین دن ہسپتالوں میں ہوں گے۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے بی ایس نرسنگ کے چار سالہ پروگرام کیلئے مہارتوں پر مبنی نیا نصاب "کمپاس" متعارف کرا یا ہے جو اسی سال سے تمام الحاق شدہ نرسنگ کالجوں میں نافذ العمل ہوگا۔ اس کی منظوری جمعرات کے روز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احسن وحید راٹھور کی زیر صدارت یو ایچ ایس بورڈ آف سٹڈیز نرسنگ کے اجلاس میں دی گئی۔