دہم جماعت کے لیے نیا نصاب تیار، ماہرین نے ریوو شروع کر دیا

نصاب کے ریوو کے بعد کتابیں چھپائی کے لیے پبلشرز کو بھیجی جائیں گی
 ممکنہ غلطیوں  کے پیشِ نظر پیکٹاء نے ماہرینِ تعلیم کی خدمات حاصل کی ہیں
لاہور (زیڈ این این)نہم جماعت کے بعد دہم جماعت (سیشن 2026 تا 2027) کے لیے نیا نصاب تیار کر لیا گیا ہے، تاہم ممکنہ غلطیوں کے خدشے کے پیشِ نظر پیکٹاء نے ماہرینِ تعلیم کی خدمات حاصل کی ہیں۔ماہرین نے نئے میٹرک نصاب کی کتابوں کا ریوو شروع کر دیا ہے تاکہ مواد کی درستگی اور معیار یقینی بنایا جا سکے۔ نئے نصاب کا ریوو رواں ماہ کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا، اور اس کے بعد کتابیں چھپائی کے لیے پبلشرز کو بھیج دی جائیں گی۔ہر سال تقریباً 10 لاکھ امیدوار میٹرک بورڈ کے امتحان میں شرکت کرتے ہیں، اس لیے نصاب کی درستگی اور معیار کو یقینی بنانا انتہائی ضروری ہے۔