بن مانسوں نے اپنے علاج کیلئے جنگل میں ہسپتال کھول لیا

ایک دوسرے کے زخموں اور بیماریوں کا علاج کرنے کیلئے جڑی بوٹیوں کا استعمال کرتے ہیں
    لندن (آئی این پی )سائنسدانوں کو ایک چونکا دینے والی دریافت ہوئی ہے جس میں بن مانسوں کو انسانوں جیسی عادات اپناتے ہوئے دیکھا گیا، جن میں وہ ایک دوسرے کا علاج کرتے پائے گئے۔آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے، جو مقامی ٹیم کے ساتھ بدونگو جنگل میں کام کر رہے تھے، ایک ایسا لمحہ کیمرے میں قید کیا جب چمپانزی ایک دوسرے کے زخموں اور بیماریوں کا علاج کرنے کے لیے جڑی بوٹیوں اور دیگر جنگلی مواد کا استعمال کرتے پائے گئے۔یہ تحقیق گزشتہ سال کی دریافتوں کے بعد سامنے آئی جن کے مطابق چمپانزی چند مخصوص پودوں کو تلاش کرتے ہیں اور خود علاج کے لیے انہیں کھاتے ہیں