امریکی کرڈ آئل کی قیمتوں میں اضافہ

امریکی کرڈ آئل کی قیمتوں میں اضافہ

امریکی خام تیل کی قیمت میں 2 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں فی بیرل قیمت 102 ڈالر ہو گئی، جبکہ برینٹ خام تیل کی قیمت 106 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔

تیل کمپنیوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ توانائی کا بحران ممکنہ طور پر مزید بگڑ سکتا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق  چیورون، ایکسون موبل اور کونوکو فلپس کے سربراہوں نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش عالمی توانائی کی ترسیل اور قیمتوں پر منفی اثر ڈال رہی ہے اور بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔واضح رہے کہ آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی مدد کی اپیل پر دنیا خاموش ہے، اور جاپان نے اپنے بحری جہاز بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔