گھی اور آئل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

گھی اور آئل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، اور شہر کی اوپن مارکیٹ میں گھی اور آئل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

 معروف کمپنی نے خوردنی آئل کی قیمت میں مزید 4 روپے کا اضافہ کیا ہے، جس کے بعد اوپن مارکیٹ اور ڈیپارٹمنٹل اسٹورز پر درجہ اول کے خوردنی آئل کی قیمت 584 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔اس کے علاوہ، شہر کے درجنوں یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی اور آئل کی کمی کی صورتحال برقرار ہے، جس کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ حکام کی جانب سے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوششیں جاری ہیں لیکن قیمتوں اور کمی کی صورتحال میں بہتری نظر نہیں آ رہی۔