تیل کمپنیوں نے ٹرمپ انتظامیہ کو توانائی بحران سے خبردار کر دیا

تیل کمپنیوں نے ٹرمپ انتظامیہ کو توانائی بحران سے خبردار کر دیا

تیل کمپنیوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو ممکنہ توانائی بحران سے خبردار کیا ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق، کمپنیوں کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں کسی بھی جنگی صورتحال سے عالمی توانائی بحران میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ ایران میں جنگ کی صورت میں تیل کی ترسیل شدید متاثر ہو سکتی ہے۔آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے:

برطانوی برینٹ کروڈ آئل: 106 ڈالر فی بیرل
امریکی ڈبلیو ٹی آئی آئل: 102 ڈالر فی بیرل
عرب میڈیا کے مطابق، آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کا رش بڑھ گیا ہے، اور تقریباً 1000 جہاز آبنائے ہرمز کھلنے کا انتظار کر رہے ہیں۔تیل کمپنیوں کی وارننگ میں کہا گیا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز پر کشیدگی برقرار رہی تو عالمی توانائی کی فراہمی اور قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ متوقع ہے۔