لاہور(کرائم رپورٹر)شوہر کے قتل کے مقدمے میں خاتون صوفیہ بی بی کو بری کردیا گیا ،لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج محمد اعجاز نے شوہر کے قتل کے مقدمے میں گرفتار خاتون صوفیہ بی بی کو بری کرنے کا فیصلہ سنا دیا،ملزمہ پر الزام تھا کہ اْس نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر فیاض بٹ کو قتل کیا۔ تھانہ ڈیفنس سی میں اس قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا،وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں بھی صوفیہ بی بی بریت کی حقدار ہیں ،عدالت نیصوفیہ بی بی کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔