لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ نے بیوی کے قتل کے مقدمے میں شوہر کو بری کرتے ہوئے قانونِ شہادت کے آرٹیکل 122 کی اہم تشریح کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے ملزم میاں خان کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا، عدالتی فیصلے کے مطابق واقعہ 18 مئی 2020 کو ضلع چنیوٹ میں پیش آیا۔استغاثہ کے مطابق سحری کے وقت ملزم تنویر نے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنی اہلیہ نسرین بی بی کو مبینہ طور پر دوپٹے سے گلا دبا کر قتل کیا، وقوعے کے بعد تھانہ سٹی چنیوٹ میں مقدمہ درج کیا گیا، 17 جنوری 2022 کو ایڈیشنل سیشن جج چنیوٹ نے شریک ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا جبکہ تنویر کو عمر قید، چار لاکھ روپے ہرجانہ اور دیگر سزائیں سنائیں،