عمر ایوب 24اور 26نومبر کے تمام مقدمات میں شامل تفتیش

پرامن احتجاج پر یقین رکھتا ہوں، کسی قسم کے جلائو گھیرائو یا توڑ پھوڑ میں شامل نہیں 
تھانہ نیوٹائون کا مقدمہ جھوٹ پر مبنی:عمر ایوب، بیان تفتیشی افسروں کو جمع کرا دیئے 
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب 24 اور 26 نومبر کے احتجاج پر درج تمام مقدمات میں شامل تفتیش ہو گئے۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی جانب سے وکیل آمنہ علی نے تفتیشی افسران کو بیان جمع کرا دیئے۔ عمر ایوب نے بیان میں کہا میں سیاسی کارکن ہوں، پرامن احتجاج پر یقین رکھتا ہوں، کسی قسم کے جلائو گھیرائو یا توڑ پھوڑ میں شامل نہیں۔انہوں نے کہا تھانہ نیوٹائون میں درج مقدمہ جھوٹ پر مبنی ہے، میرے خلاف 90 سے زائد بے بنیاد مقدمات درج کیے گئے، تمام مقدمات میں مختلف عدالتوں میں پیش ہو رہا ہوں۔واضح رہے راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمر ایوب کو شامل تفتیش کرنے کا حکم دیا تھا۔