لاہور: بشری بی بی کی بیٹی مبشرہ خاور مانیکا نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں اڈیالہ جیل میں قید والدہ سے ملاقات کی اجازت طلب کی گئی ہے۔
درخواست میں پنجاب حکومت اور سپریڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جیل رولز کے تحت بیٹی کو والدہ سے ملاقات کا حق حاصل ہے، مگر سپریڈنٹ اڈیالہ جیل نے بار بار ملاقات کی اجازت نہیں دی۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سپریڈنٹ کو والدہ سے فوری ملاقات کرانے کا حکم دیا جائے۔