صنعتوں سے گھریلو شعبے کو اضافی گیس دینے کے آپشن پر بھی غور کیا جا رہا
کمپنیاں گیس کی طلب و رسد سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ پیش کریں، علی پرویز
اسلام ا?باد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرپٹرولیم علی پرویز ملک نیسردیوں کیدوران گھریلو صارفین کو بلا تعطل گیس فراہم نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کمپنیوں کو واضح ہدایات دیتیہوئیکہا کہ گھریلوصارفین کوبلا تعطل گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے،صنعت سے گھریلو شعبے کو اضافی گیس منتقل کرنے کے آپشن پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ وزیرپیٹرولیم نیسوئی کمپنیوں کوگیس کی طلب و رسد سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئیکہاکہ پٹرولیم ڈویڑن میں روزانہ صبح 10 بجیگیس کی صورتحال کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے،سوئی ناردرن کے مطابق 6 جنوری سے گھریلو گیس سپلائی 691 سے بڑھا کر 746 ایم ایم سی ایف ڈی کر دی گئی ہے جبکہ شیوا فیلڈ کی پیداوار 55 سے بڑھا کر 65 ایم ایم سی ایف ڈی کر دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر نیکہا کہ حکومت کی اولین ترجیح سردیوں میں گھریلو صارفین کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔