سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اچانک منظر عام پر آئے اور لاہور میں مرحوم سیاسی رہنما میاں منظور وٹو کی رہائش گاہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔
اس موقع پر عثمان بزدار نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے میاں منظور وٹو کی سیاسی خدمات کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ مرحوم نے ملک اور جمہوریت کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ذرائع کے مطابق عثمان بزدار کی یہ عوامی آمد کافی عرصے بعد ہوئی ہے، جس نے سیاسی حلقوں میں توجہ اور قیاس آرائیوں کو جنم دیا۔ اس موقع پر دیگر سیاسی اور سماجی شخصیات بھی موجود تھیں، جبکہ اہلِ خانہ نے ان کی آمد اور تعزیت پر شکریہ ادا کیا۔