کرپشن روکنے کے لیے پورے ادارے کا بند کر دینا مناسب نہیں،رہنما پیپلزپارٹی
کراچی(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ کرپشن روکنے کے لیے پورے ادارے کا بند کر دینا مناسب نہیں، حکومت سے مطالبہ ہے کہ پاسکو کو بند نہ کروایا جائے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پاسکو وہ ادارہ ہے جو کبھی بوجھ نہیں بنا، اس کے 75 فیصد شیئر بینکوں کے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ملک تباہ کیا ان کے خلاف کارروائی نہیں ہو رہی، خسارے میں چلنے والے ادارے بہتر کریں، ادارے بند کروانا حل نہیں، یہ لوگ کون ہوتے ہیں جو ہمارے ادارے کو بند کرنے کا کہیں؟۔حسن مرتضی نے کہا ہے کہ اس سال 30سے 35فیصد کم گندم کاشت ہوئی، کہاں گیا محکمہ زراعت؟ ،کسان بیچارہ برے حال میں ہے۔