افغانستان نے ٹی 20 ورلڈکپ میں یو اے ای کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

افغانستان نے ٹی 20 ورلڈکپ میں یو اے ای کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

افغانستان نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے 28 ویں میچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دہلی کے ارن جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، جس کے جواب میں یو اے ای کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنا سکی۔یو اے ای کی جانب سے شعیب خان 48 گیندوں پر 6 چوکے اور 4 چھکوں کی بدولت 68 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے، جبکہ علیشان شرفو نے 40 رنز جوڑے۔ بقیہ 5 کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکے اور تین کھلاڑی صفر پر پویلین لوٹے۔افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمر زئی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، مجیب الرحمٰن نے 2 اور کپتان راشد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم نے آخری اوور میں فتح حاصل کی۔ اوپننگ بیٹر رحمان اللہ گرباز صفر پر آؤٹ ہوئے، لیکن ابراہیم زدران نے 53 رنز بنا کر ٹیم کو مستحکم آغاز دیا۔ عظمت اللہ عمر زئی نے 21 گیندوں میں 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی بدولت 40 رنز بنا کر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔