سندھ کابینہ نے گندم کی اجرا قیمت میں کمی کی منظوری دے دی

سندھ کابینہ نے گندم کی اجرا قیمت میں کمی کی منظوری دے دی

سندھ کابینہ نے مالی سال 2025-26 کے لیے گندم ریلیز پالیسی میں نظرِ ثانی کرتے ہوئے 100 کلوگرام فی بوری گندم کی اجرا قیمت 8 ہزار روپے مقرر کرنے کی منظوری دی، جو پہلے ساڑھے 9 ہزار روپے تھی۔

وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق کابینہ اجلاس میں یہ فیصلہ مارکیٹ میں استحکام لانے اور عوام کے لیے آٹے کی مناسب قیمتیں یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔ سرکاری گندم فوری طور پر آٹا ملوں، چکیوں اور تاجروں کو فراہم کی جائے گی تاکہ بروقت ریلیز سے گندم کے معیار کو برقرار رکھا جا سکے اور ذخیرہ کرنے کی جگہ خالی ہو۔مزید برآں، سندھ کابینہ نے گندم کی قیمتوں کی کڑی نگرانی کے لیے ایک ذیلی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے، جو ضرورت پڑنے پر اجرا قیمت میں رد و بدل کی سفارشات پیش کرے گی۔ اس اقدام سے گندم کی مناسب تقسیم اور ذخیرہ اندوزی کے مسائل کو بھی کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔