وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات پر گندم مارکیٹ میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کے نتیجے میں گندم کی قیمت میں 700 روپے فی من تک کمی واقع ہوئی ہے۔
پرائس کنٹرول اور فوڈ مینجمنٹ کے اعلیٰ افسران کے تبادلے بھی کیے گئے، جبکہ فلور ملز مالکان نے اعلان کیا ہے کہ بیس کلو آٹے کا ایکس مل ریٹ 1760 اور ریٹیل 1810 روپے مقرر کیا جائے گا۔
مارکیٹ صورتحال:
اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور لاہور میں اوپن مارکیٹ میں گندم 4000 روپے سے گر کر 3500 روپے فی من ہو گئی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کیے اور کہا کہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔