تمام بورڈز کے رولز ،ریگولیشن ایک کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

 ایکٹ میں ترمیم ہوگی،رولز،ریگولیشن میں فرق پر سرٹیفکیٹ ہولڈرز کو مشکلات 
لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب کے تمام بورڈز کے رولز اور ریگولیشن ایک کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تمام 9 تعلیمی بورڈ زکے ایکٹ میں ترمیم کی جائیگی۔تعلیمی بورڈز میں الگ الگ رولز اورریگولریشن مختلف ہیں۔رولز اور ریگویشن میں فرق ہونے سے سرٹیفکیٹ ہولڈرز کو مشکلات کا سامنا ہے۔ملتان تعلیمی بورڈ میں دس سال بعد اسناد پر عمر کی تاریخ میں تبدیلی نہیں ہوتی۔لاہور بورڈ میں وقت کی کوئی قید نہیں ۔مختلف بورڈ میں ڈیجیٹل سروسز زیادہ اور کہیں بہت کم ہیں۔محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ایکٹ میں تبدیلی کیلئے کام شروع کردیا۔