پنجاب کے تمام بورڈز کے رولز ریگولیشن ایک کرنے کا فیصلہ

طلبہ کو روایتی درسی کتابوں کے بجائے کروم بکس فراہم کی جائیں گی
 ڈیجیٹل تعلیم کو فروغ دینا اور تعلیمی وسائل تک طلبہ کی رسائی کو آسان بنانا ہے 
لاہور (آئی این پی )پنجاب میں تعلیمی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے اہم منصوبہ لانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔طلبہ کو روایتی درسی کتابوں کے بجائے کروم بکس فراہم کی جائیں گی، اقدام کا مقصد ڈیجیٹل تعلیم کو فروغ دینا اور تعلیمی وسائل تک طلبہ کی رسائی کو آسان بنانا ہے۔محکمہ اسکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ منصوبے پر عمل درآمد سے درسی کتابوں کی چھپائی پر آنے والے کروڑوں روپے کے اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی۔ کروم بک کا منصوبہ مرحلہ وار متعارف کرایا جائے گا۔پہلے مرحلے میں پرائمری کلاسز کے لئے  کروم بکس پر مشتمل ایک پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنے کی تجویز ہے