بہت ہوگیا،اب ملک بہتری کی طرف بڑھانا چاہیے:بیرسٹر گوہر

 بانی پی ٹی آئی نے اس سے قبل بھی مذاکرات کا کہا تھا، مذاکرات ہونے چاہئیں‘اس سے حل نکلتا ہے
 مذاکرات کے دوران شرط نہیں رکھی لیکن مطالبات ضرور رکھے ہیں:چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد (آئی این پی )پی ٹی آئی کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے مذاکرات کے دوران شرط نہیں مطالبات رکھے ہیں۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا 9 مئی کیس سے ڈسچارج ہونے کی درخواست دائر کی ہے، تمام مقدمات جعلی ہیں، سب میں بریت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے وزیراعظم اور دیگر کے خلاف کرمنل کمپلینٹ دائر کی ہے، بانی پی ٹی آئی نے اس سے قبل بھی مذاکرات کا کہا تھا، مذاکرات ضرور ہونے چاہئیں، سیاسی مسائل کا حل سیاسی بیٹھک سے ہی ہوتا ہے۔ مذاکرات کے دوران شرط نہیں رکھی لیکن مطالبات ضرور رکھے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی مذاکرات ہوئے لیکن ایک اسٹیج سے قبل رابطہ ختم ہوگیا۔ انہوں نے کہا بس اب بہت ہوگیا،اب بہتری کی طرف ملک کو بڑھانا چاہیے۔