مرنے والوں میں 2 سکیورٹی اہلکار اور 2 تارکین وطن شامل،حملہ آور کی گاڑی سے مزید 3 ہتھیار برآمد
پیر س (آئی این پی )فرانس میںتارکین وطن کی عارضی رہائش گاہ کے قریب فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں 5 افرا ہلاک ہوگئے ۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ فرانس کے شمالی شہر ڈنکرک کے قریب قائم مہاجر کیمپ میں پیش آیا جہاں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کر دی۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایمبولینس سروس فوری موقع پر پہنچ گئیں، جنہوں نے لاشوں کو ہسپتال پہنچایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں5افرادہلاک ہوئے، مرنے والوں میں 2 سکیورٹی اہلکار اور 2 تارکین وطن شامل ہیں، فائرنگ کرنے کے بعد حملہ آور نے خود کو پولیس کے حوا لے کردیا اور شہریوں کو مارنے کا اعتراف بھی کیا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران حملہ آور کی گاڑی سے مزید 3 ہتھیار بھی برآمد کر لیے جبکہ فائرنگ کرنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔