اسلحہ کی نمائش کرنے پر 2 ملز م گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت نگرانی کے دوران اسلحہ کی نمائش کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان موبائلز کے مطابق ناکہ ٹھوکر پر چیکنگ کے دوران اسلحہ لے جانے والے دو ملزمان کامران اور خیراللہ کو گرفتار کر کے تھانہ چوہنگ کے حوالے کر دیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے دو رائفلیں، میگزینز اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ ایس پی موبائلز ارسلان زاہد نے کہا کہ اسلحہ کی نمائش اور ترسیل کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔