لاہور میں چیئرمین تحریک حرمت رسول پاکستان مولانا امیر حمزہ پر فائرنگ کا واقعہ

لاہور میں چیئرمین تحریک حرمت رسول پاکستان مولانا امیر حمزہ پر فائرنگ کا واقعہ

پیکو روڈ پر پنڈی اسٹاپ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے چیئرمین تحریک حرمت رسول پاکستان، مولانا امیر حمزہ پر قاتلانہ حملہ کیا اور فرار ہو گئے۔

 مولانا امیر حمزہ کو بازو میں گولی لگی ہے اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق، مولانا امیر حمزہ نجی پروگرام میں شرکت کے بعد گھر واپس جا رہے تھے کہ اسی علاقے میں موٹر سائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ اس حملے کے دوران، نجی پروگرام کے میزبان، جسٹس ریٹائرڈ نذیر غازی بھی گاڑی میں موجود تھے، لیکن وہ محفوظ رہے۔ پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔