سابق شوہر کی فائرنگ ، خاتون زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)مناواں کے علاقے میں سابق شوہر کی فائرنگ سے 37 سالہ خاتون زخمی ہو گئی پولیس کے مطابق مناواں میں صفیہ کو اسکے سابق شوہر صفدر نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے زخمی کیاخاتون نے صفدر نامی شخص سے طلاق کے بعد دوسری شادی کر لی تھی۔ملزم موقع سے فرار ہو گیاجسے جلد گرفتار کر لیں گے۔خاتون سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہے حالت خطرے سے باہر ہے۔