خاتون پر سرعام تشدد ،سابق شوہر گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور پولیس نے خاتون کو سرعام تشدد کا نشانہ بنانے والے سابق شوہر کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سیف سٹی لاہور کے مطابق خاتون نے 15پر کال کر کے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کو اطلاع دی تھی کہ بازار میں سابق شوہر نے پرانی رنجش پر اسے سرعام تشدد کا نشانہ بنایا۔ ترجمان سیف سٹی کے مطابق خاتون کی 2سال قبل طلاق ہوئی تھی لیکن ملزم تاحال اسے ہراساں اور دھمکاتا رہتا ہے۔